ETV Bharat / city

اترپردیش ضمنی انتخابات: کانگریس نے چھ امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا

اتر پردیش کی سات اسمبلی سیٹوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات کے لیے کانگریس پارٹی نے چھ امیدواروں کے ناموں کا اعلان کر دیا ہے۔ 3 نومبر کو ووٹنگ ہوگی اور 10 نومبر کو نتائج کا اعلان کر دیا جائے گا۔

author img

By

Published : Oct 9, 2020, 9:28 PM IST

Congress Names six Candidates For UP Bypolls

اتر پردیش میں 8 سیٹوں پر ضمنی انتخابات ہونا ہے لیکن صرف 7 سیٹوں کے لیے انتخابات کا اعلان کیا گیا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ 8 سیٹوں پر انتخابات ہونے ہیں لیکن رامپور کی 'سوار' سیٹ پر فی الحال الیکشن نہیں ہو گا۔

Congress Names six Candidates For UP Bypolls
اترپردیش ضمنی انتخابات: کانگریس نے چھ امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا

یو پی میں کانگریس پارٹی نے چھ امیدواروں کے ناموں کا اعلان کر دیا ہے۔ ان میں بلند شہر سے سوشیل چودھری، بانگر مؤ، گھا ٹم پور سے کرپاشنکر، دیوریا سے مکند بھاسکر منی ترپاٹھی، نو گواں سادات سے ڈاکٹر کملیش سنگھ، ٹونڈلا سے اسنیح لتا جبکہ ملہانی سیٹ سے کسی امئدوار کے نام کا اعلان نہیں ہوا۔ کانگریس پارٹی پرینکا گاندھی کی قیادت میں اترپردیش میں سنہ 2022 میں ہونے والے اسمبلی انتخابات میں مضبوطی کے ساتھ میدان میں اترنا چاہتی ہے۔ اس لحاظ سے کانگریس کے لیے یہ ضمنی الیکشن کافی اہم ثابت ہونے والا ہے۔

معلوم رہے کہ اتر پردیش میں 8 سیٹوں پر الیکشن ہونے ہیں، ان میں دو سیٹوں پر سماج وادی پارٹی کا قبضہ تھا جبکہ چھ سیٹوں پر بی جے پی کا قبضہ تھا۔ سبھی پارٹیاں ان سیٹوں پر جیت کر سنہ 2022 میں ہونے والے اسمبلی انتخابات میں خود کو مضبوط بنانے کی کوشش میں رہیں گی۔ اس لحاظ سے ضمنی انتخابات کو 2022 اسمبلی الیکشن کا 'سیمی فائنل' کہا جا سکتا ہے۔

کانگریس پارٹی پرینکا گاندھی کی قیادت میں اترپردیش میں سنہ 2022 میں ہونے والے اسمبلی انتخابات میں مضبوطی کے ساتھ میدان میں اترنا چاہتی ہے

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.