ریاست اترپردیش کے ضلع بجنور میں کانگریس پارٹی کے قد آور رہنما سلمان خورشید پارٹی دفتر پہنچے۔
پارٹی کارکنان نے سلمان خورشید کا پر جوش استقبال کیا۔
میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں سی اے اے کی پر زور مخالفت کرتا ہوں ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ مظاہرین پرپولیس کے ذریعے کی گئی کاروائی کی میں شدید مذمت کرتا ہوں۔
مزید پڑھیں:دہلی میں کانگریس حکومت بنا رہی ہے: ہارون یوسف
بجنور پہنچ کر سلمان خورشید نے گورنر سے بھی ملاقات کی ساتھ ہی انہوں نے لوگوں سے کہا کہ' میں آپ لوگوں کے ساتھ ہمیشہ تھا اور ہمیشہ رہوں گا۔