ETV Bharat / city

اترپردیش میں کانگریس واحد متبادل: کانگریس لیڈر

نوئیڈا میں کانگریس کارکن نے بی جے پی حکومت کو ہٹانے کے لیے "بی جے پی گدی چھوڑو" کا نعرہ دیا ہے۔ پرینکا گاندھی اور ریاستی صدر اجے کمار للو کی قیادت میں بی جے کے خلاف پوری ریاست کی ہر اسمبلی میں مارچ نکالنے جا رہی ہے۔

اترپردیش میں کانگریس واحد متبادل
اترپردیش میں کانگریس واحد متبادل
author img

By

Published : Aug 10, 2021, 10:09 PM IST

اتر پردیش کے ضلع گوتم بدھ نگر میں حکمراں جماعت بھارتی جنتا پارٹی کے خلاف نوئیڈا کانگریس کا مارچ مسلسل دوسرے دن بھی جاری رہا۔ پارٹی کارکنوں نے آج کانگریس لیڈر انل یادو کی قیادت میں سیکٹر 70 سے سیکٹر 122 گاؤں گڑھی چوکھنڈی تک ایک ریلی نکالی۔ اس دوران پارٹی کارکنوں کی ایک بڑی تعداد ہاتھوں میں بینرز اور پوسٹرز تھامے ہوئے حکومت کے خلاف نعرے بلند کرتے رہی ۔ اس دوران پارٹی جنرل سکریٹری اور یوپی انچارج پرینکا گاندھی ، ریاستی صدر اجے کمار اور راہل گاندھی نے زندہ باد کے نعرے لگائے۔

پارٹی لیڈر انل یادو نے کہا کہ مہاتما گاندھی نے انگریزوں کو بھگانے کے لیے "انگریزوں ہندوستان چھوڑو" کا نعرہ دیا تھا۔ اسی طرح کانگریس نے اس جابر حکومت کو ہٹانے کے لیے "بی جے پی گدی چھوڑو" کا نعرہ دیا ہے۔ اس سلسلہ میں پرینکا گاندھی کی رہنمائی میں اور ریاستی صدر اجے کمار للو کی قیادت میں یہ یاترا پوری ریاست کی ہر اسمبلی میں کی جا رہی ہے۔ کانگریس کارکن پرینکا گاندھی کی قیادت میں لڑنے کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔ ہم نہ رکیں گے اور نہ ہی ڈریں گے۔ ہم بھارتی جنتا پارٹی کی عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف مضبوطی سے کھڑے ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: 'جموں و کشمیر پر براہ راست حملہ کیا جا رہا ہے'

مہا نگر صدر امیت یادو نے کہا، غریبوں، کسانوں اور نوجوانوں پر ہونے والے مظالم کے خلاف لڑنے کا کام صرف کانگریس کررہی ہے۔ سیوا دل کے صدر انوپم اوبرائے نے کہا کہ آج سینکڑوں لوگوں نے پد یاترا میں حصہ لیا۔ یہ ظاہر کرتا ہے کہ عوام اب تبدیلی چاہتے ہیں۔ لوگ کانگریس پارٹی کو ایک متبادل کے طور پر دیکھ رہے ہیں۔ موجودہ بھارتی جنتا پارٹی کی حکومت میں مہنگائی اپنے عروج پر ہے۔ اشیائے خوردونوش سے لے کر روزمرہ کی ضروریات تک سب دسترس سے باہر ہے ۔ مہنگائی کی وجہ سے عام لوگوں کی زندگی اجیرن ہو گئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.