ETV Bharat / city

بارہ بنکی: ضلع مجسٹریٹ دفتر پر کانگریس کا احتجاج - ضلع مجسٹریٹ دفتر پر کانگریس کا احتجاج

کانگریس کارکنان نے بین الاقوامی بازاروں میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے باوجود پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی نہ ہونے کے سبب بارہ بنکی کے ضلع مجسٹریٹ دفتر پر احتجاج کیا۔

Congress cadres protest in Bara Banki over petrol and diesel prices
بارہ بنکی: ضلع مجسٹریٹ دفتر پر کانگریس کا احتجاج
author img

By

Published : Mar 16, 2020, 6:08 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع بارہ بنکی میں کانگریس کارکنان نے بین الاقوامی بازاروں میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے باوجود پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی نہ ہونے کے خلاف احتجاج کیا۔

انہوں نے وزیراعظم کو میمورنڈم دے کر پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا مطالبہ کیا ہے تاکہ اس کا فائدہ عوام کو مل سکے۔

احتجاج کے دوران کانگریس کارکنان، اپنے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھاکر ضلع مجسٹریٹ کے دفتر پہنچ گئے جہاں انہوں نے مرکزی و ریاستی حکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔

بارہ بنکی: ضلع مجسٹریٹ دفتر پر کانگریس کا احتجاج

کانگریسی کارکنان نے وزیراعظم کے نام ایک میمورنڈم بھی دیا جس میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں کم کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔

اس دوران انہوں نے بے موسم بارش سے کسانوں کو ہوئے نقصان کا مناسب معاوضہ بھی دینے اور ہلاک کسانوں کے اہل خانہ کو 10-10 لاکھ روپے معاوضہ کے طور پر دینے کا بھی مطالبہ کیا۔

کانگریسی کارکنان حکومت کی جانب سے دیے جانے والی امداد سے مطمئین نہیں ہیں، انکا ماننا ہے کہ بارش سے کسان مکمل طور سے برباد ہو گیا ہے اس لیے کسانوں کا تمام قرض معاف ہونا چاہئے اور انہیں مزید معاوضہ بھی دیا جانا چاہئے۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.