ریاست اترپردیش کے شہر بارہ بنکی میں اَن لاک 1.0 میں ملی رعایت کے تحت پیر سے مساجد میں باجماعت نمازوں کا ڈھائی ماہ کے وقفے کے بعد آغاز ہوگیا ہے۔
واضح رہے کہ ابھی بھی عبادت گاہوں میں ایک وقت میں پانچ سے زیادہ افراد کے یکجا ہونے کی اجازت نہیں ہے، اس لیے جامعہ مسجد میں پانچ پانچ افراد کی جماعت کرائی جائے گی، اور مساجد میں حکومتی رہنما ہدایات پر مکمل طور سے عمل آوری کی جارہی ہے۔
خیال رہے کہ اَن لاک 1.0 میں عبادت گاہوں میں عبادت کی اجازت دی گئی ہے، جس کے لیے متعدد شرائط بھی رکھی گئی ہیں۔
واضح رہے کہ اس شرائط کے تحت ایک وقت میں پانچ افراد سے زیادہ مسجد میں نہیں رہ سکتے، اس لیے جامعہ مسجد میں پانچ پانچ افراد کی جماعت کا انتظام کیا گیا ہے۔ یہاں نماز کے اوقات تک یہ سلسلہ جاری رہے گا، مسجد میں صاف صفائی اور سماجی فاصلے کا پورا خیال رکھا گیا ہے۔
خیال رہے کہ نمازی کو مسجد میں داخل ہونے سے قبل سینیٹائیز تو کرایا جا رہا ہے، ساتھ ہی بغیر وضو اور ماسک کے مسجد میں جانے کی اجازت نہیں ہے۔
ڈھائی ماہ سے زیادہ وقفے کے بعد مساجدوں میں باجماعت نماز ادا کرنے والوں نے سکون کا اظہار کیا اور خدا کا شکر ادا کیا۔
مصلیوں کو مکمل طور سے جماعت کے نہ ہونے کا افسوس ضرور تھا، لیکن انہیں امید ہے کہ جلد ہی وہ موقع بھی انہیں حاصل ہوگا۔