ریاست اتر پردیش کے شہر رامپور کے معروف شاعر عتیق احمد شمسی عرف مجاز رامپوری اچانک دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہو گیا۔ ان کے انتقال سے ادبی حلقوں میں رنج و غم کا ماحول ہے۔
معروف شاعر اظہر عنایتی رامپوری نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ مجاز رامپوری ملنسار، خاموش طبیعت، بلند اخلاق کے حامل تھے۔
اظہر عنایتی نے مجاز رامپوری سے اپنی آخری ملاقات کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ چند روز قبل جب میرے گھر چند دوست آئے تھے تو ان میں مجاز رامپوری بھی تھے۔
وہ بہت دیر تک مہمانوں سے خوش اخلاقی کے ساتھ بات چیت کرتے رہے۔ اس دوران انہوں نے ادب سے متعلق مختلف پہلؤں پر گفتگو کی۔
مزید پڑھیں:رامپور: گرلز پی جی کالج میں تمثیلی مشاعرہ اور کوی سمیلن کا انعقاد
مجاز رامپوری کی تدفین رامپور کے محلہ پنجایان میں واقع ان کے آبائی قبرستان میں عمل میں آئی۔