ریاست اترپردیش کے شہر رامپور میں قائم گورنمنٹ رضا پی جی کالج کے پرنسپل پی کے وارشنے کے خلاف خواتین پروفیسرز نے رامپور کے تھانہ گنج میں ایک شکایت Complaint Lodged Against the Principal درج کراتے ہوئے کارروائی کی مانگ کی ہے۔ شکایت گزار خواتین میں سے ایک خاتون نے بتایا کہ ان کے خاوند پروفیسر وی کے چودھری کو پرنسپل ڈرا دھماکر مسلسل ہراساں کر رہے ہیں۔ جس کی وجہ سے وہ ڈپریشن میں آگئے اور سخت علیل ہو گئے۔
رامپور میں واقع گورنمنٹ رضا پی جی کالج گزشتہ کئی ماہ سے پرنسپل اور تدریسی ملازمین کے آپسی اختلافات کے سبب سرخیوں میں بنا ہوا ہے۔ وہیں اس معاملہ کو لے کر پولیس میں ایک شکایت درج کرائی گئی ہے۔
انجنا چودھری نامی خاتون نے رضا کالج کے پرنسپل پی کے وارشنے پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ان کے شوہر ڈاکٹر وی کے چودھری جو رضا پی جی کالج میں شعبۂ انگریزی کے ایسوسی ایٹ پروفیسر ہیں۔ پرنسپل پی کے وارشنے میرے شوہر کو تحریری اور زبانی طور پر مسلسل ہراساں کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ 22 نومبر کو پرنسپل نے میرے شوہر پر بے جا الزامات عائد کر کے تھانہ میں مقدمہ درج کر ایا ہے۔ جس کی وجہ سے میرے شوہر ڈپریشن میں آگئے۔ اور ان کی حالت کافی نازک ہوگئی اور اب وہ ضلع اسپتال میں زیر علاج ہیں۔
وہیں ایک دیگر خاتون پروفیسر ڈاکٹر ونیتا سنگھ نے پرنسپل پی کے وارشنے پر الزم عائد کرتے ہوئے کہا کہ جب سے کالج میں پرنسپل پی کے وارشنے آئے ہیں کالج بے ضابطگیوں اور بدامنی کا شکار ہو گیا ہے۔
انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ مذکورہ کالج سے پرنسپل پی کے وارشنے کو برطرف کیا جائے اور ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے۔
مزید پڑھیں:
واضح رہہ کہ گورنمنٹ رضا پی جی کالج میں اس سے پہلے بھی کئی مرتبہ پرنسپل اور تدریسی ملازمین کے درمیان تنازعہ کئی مرتبہ منظر عام پر آچکا ہے۔