ETV Bharat / city

Competition Week, Children Creative Talent Show: وارث نشان پبلک اسکول ڈاسنا میں بچوں کے لیے کمپٹیشن ویک کا اہتمام

وارث نشان پبلک اسکول ڈاسنا، غازی آباد میں سالانہ امتحان سے قبل کمپٹیشن ویک Competition Week منایا گیا جس میں اسکول کے تمام بچوں نے حصہ لیا۔ اس کمپٹیشن میں بچوں کے لیے ہندی، انگریزی اور اردو خطاطی کے مقابلے، ڈرائنگ مقابلہ، جنرل نالج اور ویسٹ مٹیریل منیجمنٹ پروجیکٹ Waste Material Management Project شامل تھے۔

Competition Week, Children Creative Talent Show
وارث نشان پبلک اسکول ڈاسنا میں کمپٹیشن ویک کا اہتمام
author img

By

Published : Feb 27, 2022, 9:13 PM IST

وارث نشان پبلک اسکول ڈاسنا کے صدر شباب احمد خان نے کمپٹیشن ویک Competition Week کے تعلق سے بتایا کہ بچوں کی ہمہ گیر نشوونما کے لیے اسکول میں اس طرح کے مقابلے کرائے جاتے ہیں اور ٹیم ورک جیسی صلاحیتوں کو پروان چڑھایا جاتا ہے، تاکہ وہ مستقبل کا سب سے بڑا امتحان آسانی سے پاس کرسکیں۔ Competition Week organized at Waris Nishan Public School
اس مقابلے میں بچوں کا جوش وخروش قابل دید تھا، تمام بچوں نے پورے جوش وخروش سے مقابلے میں حصہ لیا۔ اسکول کے اسٹاف نے بھی بچوں کی تیاری میں کوئی کسر نہیں چھوڑی تمام اساتذہ نے بچوں کو مقابلے میں حصہ لینے کی ترغیب دی اور ان کی تیاری میں مدد بھی کی۔

وارث نشان پبلک اسکول ڈاسنا میں کمپٹیشن ویک کا اہتمام
اس دوران بچوں کے والدین کا تعاون بھی ملا اور انہوں نے بھی بچوں کا جوش بڑھایا۔ اسکول کی پرنسپل فرح افروز نے بچوں کے روشن مستقبل کی خواہش کی اور اس پورے ہفتے کو کمپیٹیشن ویک کے طور پر منانے کے لیے اسکول کے عملے کی کوششوں کو سراہا۔

مقابلے کے فاتحین کو سالانہ امتحان کے بعد منعقد ہونے والے والدین اور اساتذہ کے اجلاس کے موقع پر تعریفی اسناد دی جائیں گی۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.