محکمہ بنیادی تعلیم کے اسکولوں میں مڈ ڈے میل کے کھانے کے میعار اور صاف صفائی کا اندازہ لگانے کے لیے بارہ بنکی میں اسکولوں میں باورچیوں کے درمیان کھانا پکانے کے مقابلے کا انعقاد کیا گیا جس میں تمام 16 بلاک سے ایک ایک باورچی نے شرکت کی. ریاست اترپردیش کے ضلع بارہ بنکی کے بڑیل میں واقع پرائمری اسکول میں ہوئے اس مقابلے میں اسی اسکول کی ایک طلبہ جج کے کردار میں تھیں.
جن کو کھانے کے ذائقہ کا اندازہ لگانا تھا کہ کھانے کا ذائقہ اسکول میں ملنے والے مڈ ڈے میل کے کھانے کی طرح ہے یا نہیں۔
انھوں نے کہا کہ کھانا پکانے کے مقابلے میں کھانا بناتے وقت کی صفائی وستھرائی کے بھی الگ سے نمبر دیے جائیں گے.
حکومت کی ہدایت پر ہوئے اس مقابلے میں اول مقام حاصل کرنے والے باورچی کو 3،500 روپیے، دوسرے درجہ کے باورچی کو 2000 اور تیسرے مقام والے باورچی کو 1500 روپئے دئے جائیں گے.