وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے ضلع مجسٹریٹ اور سینیئر پولیس افسر کو موقعے وردات پر پہنچنے کے ساتھ ساتھ سبھی زخمیوں کے مناسب علاج کرانے کا حکم دیا ہے۔
آپ کو بتا دیں کہ ایودھیا کے جنورا ناکہ بائی پاس کے قریب قومی شاہراہ نمبر 28 پر آج صبح پک اپ اور ٹرک کے درمیان ٹکر میں کم از کم 20 تارکین وطن مزدور زخمی ہو گئے تھے، یہ سبھی مزدور ممبئی سے سدھارتھ نگر جا رہے تھے اسی دوران ایودھیا میں یہ حادثہ ہوگیا۔