مایاوتی نے یک بعد دیگر تین ٹوئٹس میں پنجاب کے لوگوں کو بدھائی اور نیک تمناوں سے نوازہ۔ انہوں نے کہاکہ پنجاب میں آج شرومنی اکادل اور بہوجن سماج پارٹی کا اتحاد ایک نئی سیاسی و سماجی پہل ہے جو بلاشبہ ریاست میں عوام کے لئے متوقع ترقی، خوشحال کے نئے باب کو کھولے گا۔ اس تاریخی قدم کے لئے لوگوں کو مبارک باد و نیک تمنائیں۔
انہوں نے کہا" ویسے تو پنجاب میں سماج کا ہر طبقہ کانگریس پارٹی کے اقتدار میں یہاں پر قائم غریبی، بدعنوانی و بے روزگاری وغیرہ سے پریشان ہیں۔ لیکن اس کی سب سے زیادہ مار دلتوں،کسانوں، نوجوانوں و خواتین وغیرہ پر پڑرہی ہے جس سے آزادی پانے کے لئے اپنے اس اتحاد کو کامیاب بنانا بہت ضروری ہے۔
بی ایس پی سپریمو نے پنجاب کے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ اکالی دل و بی ایس پی کے درمیان ہوئے اس تاریکٰ اتحاد کو اپنا مکمل حمایت دیتے ہوئے یہاں 2022 کے اسمبلی انتخابات میں اس اتحاد کی حکومت سازی کے لئے اپنی جدوجہد آج ہی سے شروع کردیں۔