اس کیمپ میں چھتیس گڑھ کے ماہرین پارٹی کے کارکنان کو بوتھ مینیجمینٹ کا ہنر سکھا رہے ہیں۔
سابق وزیر اعظم آنجہانی اٹل بہاری واجپئی کی بھتیجی کرنا شکلا، صحافی ونود ورما اور سوشل میڈیا کے ماہر ونئے شیل کانگریس کارکنان کو کس طرح سے لوک سبھا کے انتخابات میں کامیابی حاصل کی جائے اس کی ٹریننگ دے رہے ہیں۔
ضلع کے تمام چھ اسمبلی حلقوں میں یہ ٹریننگ پروگرام ہو چکے ہیں جس میں چار نکاتی موضوع پر ٹریننگ دی گئی۔
ٹریننگ میں بی جے پی اور آر ایس ایس کے نظریے اور اس کی ناکامی کے بارے میں بتایا گیا۔