ریاست اترپردیش کے ضلع بارہ بنکی کے ہرکھ بلاک کے مانپور گاؤں کے ہائر سیکینڈری سکول میں پلوامہ حملے کے بہادروں کی یاد میں یوک منگل دل اور نہرو یوا منڈل کی جانب سے خون کے عطیہ کیمپ کا اہتمام کیا گیا۔
واضح رہے کہ کیمپ میں 15 نوجوانوں نے خون کا عطیہ دیکر پلوامہ کے بہادروں کو خراج عقیدت پیش کی۔
خون کے عطیہ کیمپ کے مہمان خصوصی بارہ بنکی کے رکن پارلیمان اوپیندر راوت نے کہا کہ مسلسل خون کا عطیہ دینے سے کینسر جیسی بیماریوں سے محفوظ رہا جاسکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ خون کا عطیہ کار خیر ہے اس سے کسی شخص کی جان کو بچایا جا سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس نیک کام کے جب اس قدر مفاد ہیں تو ہم سب مو کثیر تعداد میں خون کا عطیہ کرنا چاہیے۔
اس موقع پر رفیع احمد قدوائی میموریل ضلع ہسپتال کے بلڈ بینک انچارج ڈاکٹر ایس کے شکلا نے کہا کہ نوجوانوں کو خون کا عطیہ دینے سے مختلف فائدے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اس سے جسم کو ایک نئی توانائی حاصل ہوتی ہے۔
اس موقع پر راشٹریہ یوا سیوم سیوک مان سنگھ ورما نے کیمپ میں موجود تمام افراد کو بیج لگا کر استقبال کیا۔