کانگریس پارٹی کی جانب سے منعقد 'کسان عوامی بیداری یاترا' کا جائزہ لینے آئے سابق وزیر نقوی نے بدھ کو میڈیا سے بات چیت میں الزام لگایا کہ 'بی جے پی نے ووٹ پولرائزیشن کی سیاست کے تحت دہلی میں فسادات کرائے ہیں۔'
انہوں نے بی جے پی لیڈر کپل مشرا کو گرفتار کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ 'دہلی میں تشدد ایک منظم سازش کے تحت کرایا گیا ہے جس کی ذمہ داری وزارت داخلہ کی ہے۔'
مسٹر نقوی نے کہا کہ 'کانگریس پارٹی کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی، متاثرین کو انصاف دلانے کے لئے جلد ہی حقوق انسانی کمیشن کا دروازہ کھٹکھٹائیں گی۔
انہوں نے متأثرین کو معاوضہ دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ معاملے کی جانچ ہائی کورٹ کے ریٹائرڈ جج سے کرائی جائے۔