ETV Bharat / city

بارہ بنکی: بی جے پی اقلیتی سیل کا مطالبہ جھوٹے احتجاج پر پابندی ہو - اردو نیوز بارہ بنکی

ریاست اتر پردیش کے ضلع بارہ بنکی میں سنیچر کے روز بھارتیہ جنتا پارٹی کے اقلیتی مورچہ کی جانب سے احتجاج کرنے والوں کے خلاف احتجاج کیا اور ایڈیشنل ضلع مجسٹریٹ کے ذریعہ صدر جمہوریہ کو مخاطب میمورنڈم دیا گیا۔ اقلیتی مورچہ کا کہنا ہے کہ، 'ملک میں مسلسل حکومت کو بدنام کرنے کے مقصد سے ملک مخالف طاقتوں کے اشاروں پر احتجاج کئے جا رہے ہیں۔ اسلیے حکومت ان کے خلاف سخت قانون بنائے۔'

bjp minority cell demanded ban on false protests in barabanki
بی جے پی اقلیتی سیل کا مطالبہ جھوٹے احتجاج پر پابندی ہو
author img

By

Published : Jul 31, 2021, 8:30 PM IST

بی جے پی اقلیتی مورچہ کے ریاستی کمیٹی کے رکن راجا قاسم کی قیادت میں کارکنان ضلع مجسٹریٹ پہونچے، اس کے بعد انہوں نے ایڈیشنل مجسٹریٹ کے معرفت صدر جمہوریہ کو میمورنڈم دیا۔ اس دوران اقلیتی موچہ کے کارکنان نے نعرے بازی بھی کی۔

دیکھیں ویڈیو

میمورنڈم دینے کے بعد راجا قاسم نے کہا کہ، 'حکومت جب جب عوام کی بہتری کے لئے قانون بناتی ہے۔ اس کے بعد ملک مخالف طاقتوں کے اشاروں پر ملک میں احتجاج شروع ہوتے ہیں، جس میں عوامی اور حکومتی جائیداد کا نقصان کیا جاتا ہے۔'

انہوں نے کہا کہ، 'زرعی قوانین کے خلاف بھی اسی قسم کے پر تشدد احتجاج ہو رہے ہیں، جس میں بی جے پی رہنماؤں تک کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں:

بارہ بنکی: آئی ڈی ایم آئی اسکیم، اقلیتی اداروں کے لیے بجٹ جاری

اسلیے اس کے خلاف قانون بناکر غلط طریقے سے احتجاج کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جانی چاہئے۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.