ETV Bharat / city

بی جے پی سرکاری اداروں کو فروخت کرنے میں مصروف: اکھلیش

author img

By

Published : Nov 13, 2021, 10:36 PM IST

ایس پی کے قومی صدر اور سابق وزیر اعلی اکھلیش یادو نے اترپردیش کے کشی نگر میں مہنگائی اور کسانوں کے مسائل کے ساتھ نجکاری کو فروغ دینے کے تعلق سے بی جے پی حکومت پرحملہ بولا۔

Akhilesh
اکھلیش

اتر پردیش کے کشی نگر کے ہاٹا اسمبلی حلقہ کے جھانگا بازار میں وجے رتھ سے پہنچے سابق وزیراعلیٰ نے کہا کہ مرکز کی مودی حکومت پبلک سیکٹر کے اداروں کو بیچنے اور ملک کو نجی ہاتھوں میں دینے کی تیاری کر رہی ہے۔ مہنگائی کی وجہ سے عام لوگ پریشان ہیں۔ ریاست کے کسان اپنی پیداوار بیچنے کے لیے دربدربھٹک رہے ہیں۔ نہ کھاد مل رہی ہے اور نہ ہی کسانوں کو گنے کی بقایا قیمت مل رہی ہے۔

پی ایم نریندر مودی پر طنز کرتے ہوئے، سابق وزیر اعلی نے کہا کہ کچھ دنوں پہلے مودی جی کشی نگر میں ایئرپورٹ کا افتتاح کرنے نہیں، بلکہ اسے فروخت کرنے کے لئے دیکھنے آئے تھے۔ بی جے پی سرمایہ داروں کی پارٹی ہے۔ بی جے پی ایئرپورٹ، ریل سمیت کئی اداروں کو پرائیویٹ ہاتھوں میں بیچنے کا کام کر رہی ہے۔ کسان دھان بیچنے کے لیے خریداری مراکز کے چکر لگا رہے ہیں۔ گنے کے کروڑوں روپے کے بقایا جات ہیں۔ ڈیزل، پیٹرول، سرسوں کا تیل، رسوئی گیس کی قیمتیں آسمان چھو رہی ہیں، لیکن اس سے حکومت کو کوئی فرق نہیں پڑ رہاہے۔ مرکزی حکومت اپنے صنعتکار دوستوں کی جیبیں بھرنے کا کام کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

لکھنؤ: مسجد میں مدنی ہیلتھ کیئر کے ذریعہ سبھی مذاہب والوں کا علاج

انہوں نے کہا کہ یوگی حکومت جا رہی ہے، ایک بار پھر سماج وادی حکومت آ رہی ہے۔ سی ایم یوگی نے پانچ سال تک صرف دھواں اڑایا ہے۔ سابق وزیر مملکت رادھے شیام سنگھ نے کہا کہ لوگوں نے اب بی جے پی حکومت کو ہٹانے کا ذہن بنا لیا ہے۔ پروگرام کی صدارت سچندرا یادو اور نظامت مجیب اللہ راہی نے کی۔ اس دوران رنوجے سنگھ عرف موہن، ستیہ کام پانڈے، چٹھو یادو، راکیش کمار پانڈے، شیلیندر سنگھ، بال کرشنا مشرا سمیت پارٹی عہدیدار، کارکنان اور حامیوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.