ETV Bharat / city

بارہ بنکی: بھیم آرمی کارکنان کا مظاہرہ - بھیم آرمی کارکنان نے بھارت ایکتا مشن

بھیم آرمی کارکنان نے بھارت ایکتا مشن کی جانب سے سنت گاڈگے کے یوم پیدائش کے موقع پر بھارت بند، سی اےاے، این پی آر اور این آر سی کے خلاف مظاہرہ پر پولیس نے اعتراض کیا۔

Bheem Army workers protest sgsinst caa due to sant gadge birthday in barabanki
بارہ بنکی: بھیم آرمی کارکنان کا مظاہرہ
author img

By

Published : Feb 23, 2020, 4:43 PM IST

Updated : Mar 2, 2020, 7:32 AM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع بارہ بنکی میں بھیم آرمی نے بھارت ایکتا مشن کی جانب سے سنت گاڈگے کے یوم پیدائش کے موقع پر شہر کے پٹیل تراہے پر ایک تقریب کا اہتمام کیا جس میں بھارت بند، سی اےاے، این پی آر اور این آر سی کے خلاف بھی مظاہرہ کیا جارہا تھا۔

بارہ بنکی: بھیم آرمی کارکنان کا مظاہرہ

اس سالگرہ کی تقریب کی اجازت نہیں لیے جانے کی وجہ سے موقع پر پولیس پہنچ کر پروگرام کو بند کرانے کی کوشش کی اور کہا کہ پولیس سے بغیر اجازت عوامی جگہ پر تقریب منعقد نہیں کی جاسکتی ہے اور دفعہ 144 نافذ ہونے کا حوالہ بھی دیا۔

پولیس کے جانب سے پروگرام میںرخنہ ڈالنے کی وجہ سے پولیس اور بھیم آرمی کارکنان کے درمیان کافی دیر تک بحث مباحثہ ہوتا رہا۔

پولیس پروگرام کے مقام پر پہنچتے ہی وہاں موجود لوگوں کے نام لکھے اور ویڈیو گرافی بھی کرائی گئی۔ پولیس کو سنت گاڈگے اور پروموشن میں ریزرویشن کی حمایت میں مظاہرہ پر کوئی اعتراض نہیں تھا جبکہ پولیس کو سی اے اے، این آر سی اور این پی آر کے خلاف مظاہرہ سے اعتراض ضرور تھا، کافی دیر تک پولیس کی موجودگی میں بھیم آرمی کارکنان اپنی تقریب کرتے رہے لیکن بعد میں انتظامیہ کی جانب سے بھیجے گئے افسر کے ذریعہ صدر جمہوریہ کو متعدد مطالبات پر منحصر ایک میمورنڈم دیا گیا۔

Last Updated : Mar 2, 2020, 7:32 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.