ETV Bharat / city

بھاگلپور: ارحم ٹرسٹ کی جانب سے آن لاین اردو سکھائی جا رہی ہے

author img

By

Published : Aug 4, 2021, 10:39 PM IST

Updated : Aug 5, 2021, 10:08 PM IST

اردو زبان کی مقبولیت سے کسے انکار ہوسکتا ہے لیکن ہماری پیاری زبان دن بدن زبوں حالی کا شکار ہوتی جا رہی ہے- اسی کے پیش نظر ریاست بہار کے بھاگلپور میں واقع ارحم ٹرسٹ نے اردو زبان کی ترویج و اشاعت کے مقصد سے آن لائن اردو سکھانے کا عمل شروع کیا ہے۔

بھاگلپور: ارحم ٹرسٹ کی جانب سے آن لاین ’اردو‘ سکھائی جا رہی ہے

ارحم ٹرسٹ کے چیئرمین رضوان خان کا مقصد ان لوگوں کو اردو سے روشناس کرانا ہے جو بالکل اس زبان سے نابلد ہیں۔ اردو کی آن لائن تعلیم کا وقت صبح دس بجے سے گیارہ بجے تک ہے۔ اوراس سے درجنوں افراد فائدہ اٹھا رہے ہیں اور اردو سیکھ رہے ہیں۔

آن لائن اردو کلاس میں اردو پڑھانے کے لیے مختلف لوگوں سے رابطہ کیا جاتا ہے جو مقررہ وقت پر آتے ہیں اور اردو پڑھاتے ہیں ٹرسٹ کا ماننا ہے کہ آن لائن تعلیم کا فائدہ یہ ہے کہ لوگ اپنے گھروں سے بھی اردو سیکھ سکتے ہیں۔ افراد ایک دوسرے کے ساتھ جڑ جاتے ہیں جو آف لائن میں ممکن نہیں ہوتا اور اس کے شروع ہونے سے لوگوں میں اردو سیکھنے کا جذبہ پیدا ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سکوں کے شہنشاہ راہل روہت ونش

ارحم ٹرسٹ کے چیئرمین کا دعوی ہے کہ لوگوں میں اردو سیکھنے کے لئے بے حد جوش و خروش ہے، ہر روز سینکڑوں افراد (اردو سیکھو اسکول) سے اردو میں آن لائن تعلیم حاصل کرنے کے لئے فیس بک پر درخواستیں بھیج رہے ہیں، اور لوگ بار بار میسج کر رہے ہیں کہ ہمیں بھی اپنے اسکول سے جوڑیں۔

Last Updated : Aug 5, 2021, 10:08 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.