ETV Bharat / city

'اقلیتوں کے فلاح و بہبود کے لئے ہمیشہ کوشاں رہے بینی بابو'

بارہ بنکی کے سینیئر صحافی ہشمت اللہ کے مطابق ضلع میں بینی پرساد ورما پہلے ایسے لیڈر تھے جنہوں نے اقلیتی طبقے کے لئے ٹھوس اقدامات کئے۔

Beni Prasad Verma
بینی بابو
author img

By

Published : Mar 28, 2021, 1:13 AM IST

سابق مرکزی وزیر اور سماجوادی پارٹی کے فاؤنڈر ممبر مرحوم بینی پرساد ورما کی سنیچر کو پہلی برسی تھی۔ اس موقع پر ریاست اتر پردیش کے بارہ بنکی شہر کے موہن لال ڈگری کالج میں انہیں خراج عقیدت پیش کرنے لاکھوں کی تعداد میں ان کے حامی پہونچے۔ اس موقع پر تمام طبقات کے افراد نے ان کے کاموں کو یاد کیا۔

بینی بابو

واضح ہو کہ 27 مارچ 2020 کو لاک ڈاؤن کے دوران بینی پرساد ورما کا انتقال ہو گیا تھا۔ ان کے آخری رسومات میں ان کے حامی شرکت نہیں کر پائے تھے۔ ان کی پہلی برسی پر ان کے مجسمے کی نقاب کشائی کے لئے خاص تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ سابق وزیراعلیٰ اور سماجوادی پارٹی کے قومی صدر اکھلیش یادو کے ہاتھوں یہ کام مکمل ہوا۔ انہوں نے اس موقع پر عوام سے خطاب کرتے ہوئے مرحوم بینی پرساد ورما کے کاموں کو یاد کیا۔ انہوں نے بینی پرساد ورما کے تمام طبقات کے اقلیتی طبقے کے لئے کیے گئے جدوجہد کو یاد کیا اور کارکنان سے ان کی ہی طرح کام کرنے کی نصیحت دی۔

یہ بھی پڑھیں: بارہ بنکی: سماجوادی کارکنان نے روڈویز بس اسٹاپ پر جبراً پارک کی گاڑیاں

سابق وزیر فرید محفوظ قدوائی نے کہا کہ بینی پرساد ورما نے ہمیشہ ہندو مسلمان کو ساتھ لیکر کام کیا۔ انہوں نے بتایا کہ جس وقت فرقہ واریت کا دور پروان پر تھا اس وقت انہوں نے ہندو مسلم یکجہتی کے ساتھ سیاست کی اور کامیاب بھی ہوئے۔ بارہ بنکی کے سینیئر صحافی ہشمت اللہ کے مطابق ضلع میں بینی پرساد ورما پہلے ایسے لیڈر تھے جنہوں نے اقلیتی طبقے کے لئے ٹھوس اقدامات کئے۔ انہوں نے بتایا کہ اقلیتوں کے مسائیل کو حل کرنے اور انہیں روزی روٹی سے منسلک کرانے میں انہوں نے جی توڑ کوششیں کیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.