ETV Bharat / city

کرنل یونس خاں کی اہلیہ بیگم نیر جہاں کا امریکہ میں انتقال

author img

By

Published : Feb 1, 2021, 10:06 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع رامپور سے تعلق رکھنے والے کرنل محمد یونس خان کی اہلیہ بیگم نیر جہاں کا 87 برس کی عمر میں امریکہ کے بوسٹن شہر میں انتقال ہوگیا۔ ان کے انتقال پر سابق صوبائی وزیر نواب کاظم علی خاں عرف نوید میاں نے اپنے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

کرنل یونس خاں کی یاد میں باب حیات
کرنل یونس خاں کی یاد میں باب حیات

آزاد بھارت سے پہلے کی ریاست رامپور کے وزیراعلیٰ رہے سر عبدالصمد خان کے فرزند کرنل یونس خاں کی اہلیہ بیگم نیر جہاں 87 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں۔

مرحومہ نے امریکہ کے بوسٹن شہر میں آج اپنی زندگی کی آخری سانس لی۔ وہ عرصہ دراز سے امریکہ کے بوسٹن شہر میں ہی رہائش پذیر تھیں۔

ان کے انتقال کی خبر جیسے ہی رامپور پہنچی تو شاہی خاندان میں غم کی لہر دوڑ گئی، سابق صوبائی وزیر نواب کاظم علی خاں عرف نوید میاں نے اپنے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

واضح رہے کہ صاحبزادہ کرنل یونس خاں نے 1942 میں برٹش انڈین آرمی میں ملازمت اختیار کی اور دوسری عالمی جنگ کے دوران برما میں اپنی خدمات انجام دیں۔

1946 میں وائس رائے لارڈ ماؤنٹ بٹینٹ اے ڈی سی مقرر ہوئے، 1947 میں تقسیم کے بعد وہ بھارت میں ہی رہے اور 1948 میں پاکستان کے خلاف جنگ بھی لڑی۔

کرنل یونس خاں بھارت کے آخری گورنر راج گوپال آچاریہ اور پہلے صدر جمہوریہ ڈاکٹر راجیندر پرساد کے اے ڈی سی بھی رہ چکے تھے، بیگم نیر جہاں شادی کے بعد کوٹھی روزولا میں رہیں، مرحومہ سابق ممبر پارلیمنٹ نواب ذوالفقار علی خاں عرف مکی میاں کی ممانی تھیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.