ضلع کے متختلف اسکولز سے تقریباً چار ہزار طلبا نے شرکت کی، امتحان میں اکثر و بیشتر سوالات راجیو گاندھی سے متعلق تھے۔
اطلاعات کے مطابق ضلع سطح پر کل 60 انعام تقسیم کیے جائیں گے، جبکہ مقابلے میں پہلا درجہ حاصل کرنے والے طالب علم کو لیپ ٹاپ دیا جائے گا، اور مقابلے میں حصہ لینے والے کو سرٹیفکیٹ سے نوازا جائے گا۔
اطلاعات کے مطابق گذشتہ کئی برسوں سے جس طرح نہرو اور گاندھی خاندان کو سوشل میڈیا اور دیگر پلیٹ فارم پر بدنام کیا جارہا ہے اور متخلف قسم کی افواہیں بھی پھیلائی جارہی ہیں، اسے دور کرنے کی غرض سے اس قسم کی جنرل نالج مقابلہ جاتی امتحان کا انعقاد کیا کروایا جارہا ہے، تاکہ طلبا کو ان کی کارکردگی سے واقف کیا جا سکے'۔
اس موقعے پر کانگریس ترجمان پی ایل پنیا نے کہا کہ' اس مقابلے میں خاص طور پر راجیو گاندھی کے ان کارناموں کو اجاگر کرنے کی کوشش کی گئی جو ملک کی تاریخ میں اہمیت کا حامل ہے'۔
ان میں سے ایک یہ 18 سال کی عمر میں نوجوانوں کو ووٹ کا حق دیا، گرامین پنچایت میں کس طرح انہوں نے تبدیلیاں کی'۔
ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے متعدد طلبا نے اس مقابلہ جاتی امتحان کی سراہنا کی'۔
بھلے یہ جنرل نالیج مقابلہ جاتی امتحان ہے، لیکن ان کے پیچھے سیاسی مقصد پوشیدہ ہے'۔
لوگوں کا ماننا ہے کہ کانگریس اس قسم کے امتحانات کے ذریعے پارٹی کی تشہیر کرنے کی کوشش کررہی ہے، اور اپنے پارٹی کی دفاع کے لیے ایسے پروگرام منعقد کررہی ہے' ۔