ETV Bharat / city

بارہ بنکی: ٹھیلے لگانے والے درجنوں دکانداروں کا چالان

بارہ بنکی شہر میں ٹریفک نظام کے قواعد پرعمل نا کرنے کی وجہ سے دھنوکھر سے گھنٹا گھر کے درمیان ٹھیلے لگانے والے درجنوں دکانداروں کا باراہ بنکی نگر پالیکا نے چالان کاٹ کرانہیں کافی دیر تک نگر پالیکا میں ہی روکے رکھا۔

barabanki nagar palika cut the challan of vendors
بارہ بنکی: ٹھیلے لگانے والے درجنوں دکانداروں کا چالان
author img

By

Published : Dec 14, 2020, 10:14 PM IST

ریاست اترپردیش کے بارہ بنکی شہر کے ٹریفک نظام کو درست کرنے کے قواعد سے ٹھیلے پر سامان فروخت کرنے والے کے ساتھ ساتھ خوانچہ فروشوں کو کافی مشکالت کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

بارہ بنکی: ٹھیلے لگانے والے درجنوں دکانداروں کا چالان

ٹریفک نظام کے قواعد پر عمل نا کرنے کی وجہ سے دھنوکھر سے گھنٹا گھر کے درمیان لگے ٹھیلے لگانے والے درجنوں دکانداروں کا چالان کاٹ کر انہیں کافی دیر تک نگر پالیکا میں روکے رکھا گیا، ٹریفک کے نئے نظام سے ٹھیلے والوں کی پریشانیوں میں اضافہ ہو گیا ہے جس کی وجہ سے انتظامیہ سے رعایت کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ شہر کے ٹریفک نظام کو بہتر بنانے کے لیے قدیمی شہر کے علاقوں کی سڑکوں پر ٹھیلا اور خوانچہ فروشوں کے لیے صبح 9 بجے تک کا وقت مقرر کیا گیا ہے، ان کے لیے نئی جگہ فراہم کرانے کی بھی تجویز ہے، لیکن ابھی یہ جگہ مقرر نہیں ہو پائی ہے۔

متعدد ٹھیلے والوں کا کہنا ہے کہ وہ ٹریفک نظام کو بہتر بنانے میں انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں گے، لیکن انہیں شہر میں ہی دوکان لگانے کی جگہ متعین کی جائے، انھوں نے مزید کہا کہ اگر اسی طرح ہمارے ساتھ رویہ رکھا گیا تو ہمارا کافی نقصان ہوگا اور ہمیں اپنا گھر چلانا بھی مشکل ہوگا۔

کچھ ٹھیلے والوں کے مطابق ٹریفک نظام صرف ٹھیلے والوں سے درہم برہم نہیں ہوتی ہے بلکہ گاڑیوں کے بے ترتیبی کے ساتھ سڑک کے کنارے کھڑی کرنے کی وجہ سے بھی ٹریفک نظام متاثر ہوتا ہے، لیکن کاروائی صرف ٹھیلے اور غریب لوگوں کے خلاف ہوتی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.