واضح ہو کہ 9 ستمبر کو اویسی بارہ بنکی میں ایک اجلاس سے خطاب کرنے آیے تھے۔ ان کے پروگرام کے لئے دو عوامی جگہوں پر اجازت نہیں دی گئی تھی۔ پھر پروگرام سے ایک روز قبل پروگرام کی اجازت دی گئی تھی۔
شوکت علی کا الزام تھا کہ سریش یادو سرکل افسر پر اپنی ذات کے ہونے کی وجہ سے اویسی کا پروگرام نہ ہونے دینے کا دباؤ بنا رہے تھے۔
شوکت علی نے اپنے خطاب کے دوران مائیک پر یہ بات کہی۔
وہیں جمعہ کو سریش یادو نے ان الزامات کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ پروگرام کی اجازت سی او نہیں انتظامیہ کے افسر دیتے ہیں۔
مزید پڑھیں:
بارہ بنکی: اسدالدین اویسی کے خلاف کیس درج
انہوں نے کہا کہ انہیں معلوم ہی نہیں تھا کہ پروگرام کہاں ہونا ہے۔ اس دوران انہوں نے اویسی پر بی جے پی پر زیادہ نہ بولنے کے لئے سوال کھڑے کیے اور کہا کہ جو پارٹیاں اقتدار میں نہیں ہیں، اویسی صرف انہیں تنقید کا نشانہ بناتے ہیں۔