اس تربیتی پروگرام میں ضلع انتظامیہ نے بی ایل او افسران کو ایپ سے متعلق معلومات دی، اور ایپ میں اپڈیٹز کرنے کے طریقے کار بھی بتائے۔
یاد رہے کہ الیکشن کمیشن آف انڈیا انتخابات سے متعلق تمام دستاویز اور سرگرمیوں کو پیپرلیس بنانا چاہتی ہے، جس کے لیے کمیشن نے گذشتہ دنوں 'بی ایل او ایپ' نامی ایک ایپ لانچ کیا تھا۔ ایپ کے ذریعے ووٹرز گھر بیٹھے اپنے نام کی تصحیح کر سکیں گے۔
بی ایل او ایپ سے کام بہتر ہو سکے اس کے لیے ضلع انتطامیہ بی ایل او افسران کو تربیت دی رہی ہے۔ بی ایل او افسران کا بھی ماننا ہے کہ ایپ سے ان کے کام بہت آسان ہوں گے۔ لیکن اس کے لیے تربیت کی ضرورت ہے'۔