ریاست اترپردیش کے بارہ بنکی کا ضلع انتظامیہ رواں برس موسم سرما کے پیش نظر ابھی سے مستعد ہوگیا ہے، شہر سمیت تمام مقرر جگہوں پر رواں برس رین بسیروں کا قیام کافی پہلے سے کرلیا گیا ہے، یہ تمام انتظامات موسم کے جلد تبدیل ہونے کے اندیشے سے کیا گیا ہے۔
انتظامیہ کے مطابق رواں برس قبل از وقت موسم تبدیل ہونے کی پیش گوئی کی گئی ہے، اسی وجہ سے حکومت کی جانب سے رواں برس تمام انتظامات مکمل کرنے کی ہدایت ضلع انتظامیہ کو دی گئی ہے۔
انہیں ہدایات پر عمل کرتے ہوئے انتظامیہ کی جانب سے تمام مقررہ جگہوں پر رین بسیروں کا انتظام کردیا گیا ہے، حلانکہ ابھی موسم ایسا نہیں ہے کہ ان رین بسیروں کا استعمال مناسب طور پر ہوسکے، لیکن انتظامیہ کا ماننا ہے کہ جلد ہی جب موسم تبدیل ہوگا تو یہ رین بسیرے ضرورت مندوں کو سردی سے بچانے میں کارگر ثابت ہوں گے۔