ETV Bharat / city

بابری مسجد انہدام کیس میں متعدد ملزمین کی پیشی - CBI court in Lucknow

سپریم کورٹ نے بھلے ہی بابری مسجد متنازع معاملے میں ہندو فریق کے حق میں فیصلہ سنا دیا ہو لیکن 6 دسمبر 1992 کو بابری مسجد انہدام کیس میں آج سی بی آئی کورٹ میں سماعت ہو رہی ہے۔

بابری مسجد انہدام کیس میں متعدد ملزمین کی پیشی

author img

By

Published : Jun 4, 2020, 6:09 PM IST

اترپردیش کے دارالحکومت لکھنؤ میں سی بی آئی کورٹ میں آج بابری مسجد کیس میں سات لوگوں کی پیشی ہوئی۔ ان میں پون پانڈے، ونے کٹیار، رام ولاس ویدانتی، دھرم داس، وجے بہادر، سنتوش دوبے عدالت میں حاضر ہوئے اور اپنا بیان درج کرایا۔

بابری مسجد انہدام کیس میں متعدد ملزمین کی پیشی

عدالت میں پیش ہونے کے بعد ونے کٹیار نے کہا کہ جن لوگوں کو بلایا گیا تھا، وہ سبھی افراد آج عدالت کے سامنے پیش ہوئے ہیں۔ بابری مسجد کے انہدام کا معاملہ طویل عرصے سے چل رہا ہے لیکن عدالت جو بھی فیصلہ سنائے گی، ہمیں وہ منظور ہے۔

قابل ذکر ہے کہ تعزیرات ہند کی دفعہ 313 کے تحت سبھی ملزمین کی پیشی ہوئی ہے۔ اس کیس کے کلیدی ملزم و بی جے پی کے سینیئر رہنما مرلی منوہر جوشی، لال کرشن اڈوانی اور سادھوی ریتمبھرا آج سی بی آئی کورٹ میں پیش نہیں ہوئیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.