سخت سکیورٹی کے درمیان سیتاپور جیل سے آج دوپہر ایک بجکر 45 منٹ پر رامپور کی ضلعی عدالت میں حاضر ہوئے۔
جہاں اعظم خاں نے تقریباً 62 معاملوں میں خودسپردگی کی اور دو معاملوں میں ضمانت ہوئی۔ اس دوران عدالت میں ایک طویل بحث شام سات بجے تک چلی۔ اس کے بعد واپس تینوں کو عدالتی تحویل میں سیتاپور جیل لے جایا گیا۔ اس دوران رامپور کورٹ میں کافی طویل بحث ہوئی۔ جو شام سات بجے تک چلی۔
اس کے بعد اعظم خاں، ان کی اہلیہ اور بیٹے عبداللہ اعظم کو دوبارہ سیتاپور جیل لے جایا گیا۔
اعظم خاں کے دفاعی وکیل خلیل اللہ خاں نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ آج دو معاملوں میں اعظم خاں کی ضمانت منظور ہوئی ہے اور 62 معاملوں میں انہوں نے خودسپردگی کی ہے۔ عدالت نے ان کی تحویل میں توسیع کرتے ہوئے 19 مارچ کر دی ہے۔ اعظم خاں کے دفاعی وکیل نے بتایا کہ ان 62 معاملوں کی سماعت 19 مارچ تک مکمل کی جائے گی۔
آئندہ سماعت اب 3 مارچ کو ہوگی اور اسی میں عدالت فیصلہ کریگی کہ اعظم خاں اور ان کی فیملی سیتاپور جیل میں رہے گی یا رامپور جیل واپس لایا جائے گا۔