ETV Bharat / city

اترپردیش: ایودھیا مسجد کا لوگو ریلیز

ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر کے سلسلے میں ’’بھومی پوجن‘‘ کے قریب تین ہفتے بعد انڈو اسلامک کلچرل فاؤنڈیشن (آئی آئی سی ایف) نے ایودھیا میں مجوزہ مسجد کی تعمیر کے لیے لوگو ریلیز کیا ہے۔

اتر پردیش: ایودھیا مسجد کا لوگو ریلیز
اتر پردیش: ایودھیا مسجد کا لوگو ریلیز
author img

By

Published : Aug 26, 2020, 6:04 PM IST

سپریم کورٹ نے بابری مسجد کی جگہ رام مندر تعمیر کرنے کی اجازت کے ساتھ ہی ایودھیا سے 20 کلومیٹر دور دھنی پور علاقے میں مسجد کی تعمیر کے لیے پانچ ایکڑ زمین فراہم کی تھی۔

رواں ماہ ایودھیا میں رام مسجد کی تعمیر کے سلسلے میں ’’بھومی پوجن‘‘ کے 20 روز بعد انڈو اسلامک کلچرل فاؤنڈیشن (آئی آئی سی ایف) نے دھنی پور میں مجوزہ مسجد کی تعمیر کے لیے لوگو ریلیز کیا ہے۔

اتر پردیش: ایودھیا مسجد کا لوگو ریلیز

فاؤنڈیشن کے سربراہ و سنی وقف بورڈ کے چیئرمین زفر احمد فاروقی نے مسجد کی تعمیر کے سلسلے میں تیاری شروع کر دی ہے۔

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے انڈو اسلامک کلچرل فاؤنڈیشن کے ترجمان اطہر حسین نے کہا: ’’ایودھیا میں مسجد کی تعمیر کے سلسلے میں منصوبہ بندی کی جا رہی ہے اور پلان کے مطابق مسجد کے ساتھ ساتھ ایک کمیونٹی کِچن، ہسپتال اور ریسرچ سنٹر کے علاوہ عوام کو سہولیات پہنچانے والی دیگر سروسز کی بھی شروعات کی جائے گی۔‘‘

لوگو سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں اطہر حسین کا کہنا تھا کہ ’’مسجد کا لوگو مغل شہنشاہ اکبر کے زمانے کی انڈو-اسلامک دور کی عکاسی کرتا ہے، جبکہ بادشاہ ہمایوں کے مقبرے پر اسی طرز کا ڈیزائن موجود ہے۔‘‘

لوگو میں استعمال کیے گئے آکٹاگرام (Octagram) سے متعلق انہوں نے کہا: ’’آکٹا گرام کا استعمال قرآن حکیم میں بھی ملتا ہے جہاں سے متاثر ہوکر اس لوگو کا ڈیزائن کیا گیا، وہیں آکٹاگرام کے نقوش یہودی مذہب اور عیسائیت جیسے دیگر ابراہمی مذاہب میں بھی ملتے ہیں۔‘‘

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.