ETV Bharat / city

اے ٹی ایم چور گینگ نے خاتون کو شکار بنایا

author img

By

Published : Nov 10, 2020, 10:44 AM IST

دہلی کی خاتون سہارنپور میں ٹھگی کا شکار ہوئی، ایک تھانے نے دوسرے کا معاملہ بتاکر خاتون کو واپس بھیجا، خاتون نے ایس ایس پی سی شکایت کی۔

ATM thief
ATM thief

اتر پردیش کے سہارنپور میں ایک خاتون اور اس کی بیٹی کو اے ٹی ایم چور گینگ کے ذریعہ ٹھگ لیا گیا۔ نرگس نام کی ایک خاتون دہلی سے سہارنپور اپنی بیٹی کا رشتہ کرنے کے لئے پہنچی تھی، خاتون کے پاس پیسہ ختم ہوجانے پر اس نے اے ٹی ایم سے پیسے نکالنے کی کوشش کی لیکن اس سے پیسے نہیں نکلے، جس کے بعد اے ٹی ایم پر موجود نوجوان نے خاتون کے بیٹی سے اے ٹی ایم لیکر پیسہ نکال کر دینے کی بات کہی۔

اے ٹی ایم چور گینگ نے خاتون کو بنایا شکار

اسی دوران اس نوجوان نے اے ٹی ایم بدل کر خاتون کے ہاتھ میں دے دیا اور کہا کہ اس وقت اے ٹی ایم خراب ہے، پیسہ نہیں نکل پارہ ہے، جس کے بعد خاتون اور اس کی بیٹی وہاں سے چلی گئی۔

تھوڑی دیر بعد اس کے موبائل پر مسیج آیا کہ ان کے اکاؤنٹ سے رقم نکالی جارہی ہے، خاتون اور اس کی بیٹی نے فوراً اے ٹی ایم جاکر دیکھا تو وہاں پر وہ نوجوان موجود نہیں تھا۔

گینگ کے رکن کے ذریعہ پیٹرول پمپ پر شاپنگ کے ذریعہ سے اے ٹی ایم سے پیسہ نکالا جارہا تھا اور خاتون کے پاس ٹرانجکشن کے مسیج آرہے تھے۔ متاثرہ خاتون نے فوراً نزدیکی تھانہ میں شکایت کی مگر پولیس نے یہ معاملہ دوسرے تھانہ کا ہونے کا بتاکر وہاں سے واپس کردیا۔

خاتون مختلف تھانوں میں شکایت کے لئے چکر کاٹ چکی ہے مگر اس کی کوئی سنوائی نہیں ہورہی ہے۔ بعد ازاں آج متاثر خاتون اور اس کی بیٹی نے ایس ایس پی سے ملاقات کی اور ٹھگی کا شکار ہونے پر انصاف کی فریاد کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.