ETV Bharat / city

اے ٹی ایم لوٹ میں شامل بدمعاش گرفتار - لوٹ کی وارداتوں کو انجام دیا

اے ٹی ایم کی لوٹ کر نے والے دو بدمعاشوں کو ایک تصادم کے بعد گرفتار کیا گیا ہے، جبکہ ان کے دیگر ساتھی فرار ہو گئے۔

اے ٹی ایم لوٹ میں شامل بدمعاش گرفتار
اے ٹی ایم لوٹ میں شامل بدمعاش گرفتار
author img

By

Published : Jun 27, 2020, 7:08 PM IST

ریاست اتر پردیش کے ضلع سہارنپور کی پولیس نے گزشتہ دس روز قبل اے ٹی ایم لوٹ کا انکشاف کر دیا ہے، اس سلسلے میں ایس ایس پی سہارنپور ایس چپا نے بتایا کہ سہارنپور میں اے ٹی ایم کی لوٹ کر نے والے دو بدمعاشوں کو ایک تصادم کے بعد گرفتار کیا گیا ہے، جبکہ ان کے دیگر ساتھی فرار ہو گئے۔

اے ٹی ایم لوٹ میں شامل بدمعاش گرفتار

بدمعاشوں نے دیگر ریاستوں میں بھی اپنے اپنے گینگ کے ساتھ مل کر اے ٹی ایم لوٹ کی واردات کو انجام دیا ہے۔ ایس ایس پی سہارنپور ایس چپا نے بتایا کہ 'پولیس کے ذریعہ چیکنگ کے دوران بدمعاشوں کی گاڑی کو روکنے کا اشارہ کیا گیا مگر بدمعاشوں نے پولیس ٹیم پر گولی چلا دی جس کے بعد پولیس اور بدمعاشوں کے درمیان تصادم ہو گیا، جس میں پولیس نے دو بدمعاشوں کو گرفتار کر لیا۔ جبکہ دیگر ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے'۔

انہوں بتایا کہ بدمعاشوں کے پاس سے لوٹی گئی اے ٹی ایم مشین اور 4 لاکھ 50 ہزار روپیہ بدمعاشوں کے پاس سے برآمد ہوئے ہیں۔ ایس ایس پی سہارنپور نے بتایا کہ ان کا جرائم رکارڈ تلاش کیا جا رہا ہے اور فرار بدمعاشوں کی تلاش کی جا رہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.