اترپردیش کے ضلع مئو کے چریا کوٹ علاقے میں اتوار کو مچھلی کے تالاب کے پٹے کے سلسلے میں میٹنگ ہو رہی تھی۔ میٹنگ کے دوران ہی ایک نوجوان نے گرام پردھان منا راو کو گولی مارکر فرار ہوگیا۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ چریا کوٹ علاقے میں اصلپور گاؤں کے پردھان مناراؤ تقریبا 11 گرام سبھا کے مچھلی تالاب کی نیلامی کے لیے سرکاری اسکول میں میٹنگ کررہے تھے۔
میٹنگ میں گاؤں کا ہی ایک شخص راہل تالاب کو خود پٹے پر لینا چاہتا تھا۔
انہوں نے بتایا کہ نیلامی کے دوران راہل گرام پردھان کے ساتھ بحث کرنے لگا اسی وقت اس نے گرام پردھان کے سینے پر چار گولیاں داغ دیں، گولی لگنے سے منا کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔
انہوں نے مزید بتایا کہ راہل کچھ دن پہلے ایک معاملے میں جیل سے ضمانت پر باہر آیا تھا۔