آشا وکروں کا کہنا ہے کہ' کووڈ-19 کی دوسری لہر میں جان کو خطرے میں ڈال کر ڈیوٹی کرنے کرنے کے باوجود انہیں تین ماہ سے تنخواہ نہیں ملی ہے۔ اس سے ناراض آشا ورکرس نے کو سیول لائین واقع گاندھی بھون میں مہاتما گاندھی کے مجسمے کے سامنے احتجاج کیا۔ آشا ورکرس نے انتباہ کیا ہے کہ اگر 1 ماہ کے درمیان ان کے تمام بقائے ادا نہیں کیے گئے تو وہ بڑا احتجاج کریں گے'۔
ان کا کہنا ہے کہ مسلسل کام کرنے کے باوجود ان کو تنخواہ نہ ملنے سے ان کے کنبوں کو کافی مشکلات پیش آرہی ہیں۔
- مزیدپڑھیں: نوئیڈا میں مسلم بزرگ پر تشدد، پولیس نے لوٹ پاٹ کا معاملہ قرار دیا
- سینٹرز کاؤنسل آف انڈین میڈیسین کا خاتمہ، یونانی ڈاکٹرز میں ناراضگی
احتجاج کے بعد آشا ورکرس نے ضلع مجسٹریٹ کو میمورنڈم دیا ہے اور انتباہ کیا ہے کہ اگر ایک ماہ میں ان تنخواہ ادا نہیں کی گئی تو وہ بڑا احتجاج کرنے کو مجبور ہوں گے۔'