ETV Bharat / city

یوپی: عام آدمی پارٹی نے 'سیلفی وتھ سرکاری اسکول، سیلفی وتھ کھنڈر' مہم کا اعلان کیا - etv bharat urdu

عآپ کے کارکنان اترپردیش کے سرکاری اسکولوں کی تصاویر کو آدتیہ ناتھ کے ساتھ ٹیگ کر سوشل میڈیا پر پوسٹ کریں گے۔

AAP
AAP
author img

By

Published : Dec 18, 2020, 10:59 AM IST

دہلی کے نائب وزیر اعلیٰ اور وزیر تعلیم منیش سسودیا کے ذریعہ اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کو تعلیم کے موضوع پر بحث کرنے کا چیلینج دئے جانے کے بعد اب عام آدمی پارٹی کے اترپردیش انچارج اور راجیہ سبھا ایم پی سنجئے سنگھ نے اترپردیش میں 'سیلفی وتھ سرکاری اسکول اور سیلفی وتھ کھنڈر' مہم چلانے کا اعلان کیا ہے۔

یو پی: عام آدمی پارٹی نے 'سیلفی وتھ سرکاری اسکول، سیلفی وتھ کھنڈر' مہم کا اعلان کیا

اس مہم کے ساتھ عام آدمی پارٹی کے رہنماؤں نے یوگی آدتیہ ناتھ اور ان کے دیگر وزراء کو تعلیم کے موضوع پر گھیرنا شروع کر دیا ہے۔

اروند کیجریوال کے ذریعہ اترپردیش اسملبی انتخابات 2022 میں حصہ لینے کے اعلان کے بعد عام آدمی پارٹی اترپردیش میں خود کو متحرک کرنا چاہتی ہے۔

سنجے سنگھ نے کہا کہ بی جے پی میں منیش سسودیا کے چیلینج کو قبول کرنے کی صلاحیت نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ عام آدمی پارٹی کے یوپی میں انتخابات لڑنے کے اعلان کے بعد سے پوری بی جے پی ناراض ہوگئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یوپی وزیر اعلیٰ سدھارتھ ناتھ سنگھ جواب کیوں نہیں دے رہے ہیں، 22 تاریخ کو بحث کا وقت مقرر کر دیجئے اور بجلی، پانی، صحت، تعلیم سمیت بی جے پی جس موضوع پر بات کرنا چاہتی ہو ہم تیار ہیں لیکن بی جے پی گجنی موڈ میں چلی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے اترپردیش کے تمام 75 اضلاع کے کارکنان کو ہدایت دی ہے کہ وہ ضلع کے سرکاری اسکول میں جائیں اور وہاں کی سیلفی لیں۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں کھنڈر میں تبدیل اسکول یا اسکول میں جانور بندھے ہوئے ہر طرح کی تصویر کو عام آدمی پارٹی کے کارکنان یوپی کے وزیر اعلیٰ کو ٹیگ کر سوشل میڈیا پر ڈالیں گے تاکہ عوام کو اس حکومت کا صحیح کام دکھایا جا سکے۔

سنجے سنگھ نے کہا کہ عام آدمی پارٹی نے بی جے پی کو تعلیم، صحت، بے روزگاری سمیت دیگر ایشوز پر بات کرنے پر مجبور کردیا ہے۔

بجلی، پانی، صحت کی بات کرنے والی بی جے پی کو نہیں معلوم کہ اروند کیجریوال ان موضوعات میں سچن تیندولکر کی طرح ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اترپردیش کے سرکاری اسکول جھوپڑی میں چلتے ہیں، 28 ہزار اسکولوں میں بجلی کا کنکشن نہیں ہے۔ کورونا معاملے کا ذکر کرتے ہوئے سنجے سنگھ نے کہا کہ یوگی حکومت نے ریاست میں کورونا کی جانچ بھی پوری طرح نہیں کرائی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.