ریاست اترپردیش کے ضلع ہردوئی میں جہاں ایک طرف ملک میں سیاسی پارٹیوں نے ہندو مسلم کے درمیان کھائی کودنے کی ہر ممکن کوشش کی ہے وہیں ہردوئی کے ایک چھوٹے سے قصبے میں گنگا جمنی تہذیب کی مثال پیش کرتی ہوئی ایک تصویر منظرعام ہر آئی ہے جو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے۔
ہردوئی میں 'پیانی' کے نام سے ایک چھوٹا سا قصبہ ہے جہاں پر قومی ایکتا کی مثال پیش کرتا ہوا ایک واقعہ سامنے آیا ہے، جہاں نویں کے محرم کے جلوس کے درمیان اعزاداروں کے لیے سددھی ونایک کمیٹی کے نوجوانوں نے گنیش کے پروگرام کے پنڈال میں ہی چائے پانی اور شربت کا انتظام کیا، شیعہ مسلک کے لوگوں نے بھی بڑا دل دکھاتے ہوئے گنیش کا پروگرام جس پنڈال میں چل رہا تھا وہاں پر نہ صرف بیٹھ کر شربت پیا، بلکہ ہندوؤں کو گلے لگاکر محبت کی مثال پیش کی ہے۔
گنگا جمنی تہذیب کی مثال پیش کرتا ہوا ویڈیو ان دنوں سوشل میڈیا پر تیزی سے ٹرینڈ کررہا ہے، جہاں ملک میں ان دنوں نفرت کا ماحول ہے، ایسے میں انسانیت اور محبت سکھاتا یہ ویڈیو لوگوں کے دلوں کو چھو گیا ہے۔
اب اس طرح کے پروگرام سے سیاسی روٹیاں تو ضرور نہیں سیکی جاسکتی ہیں اور نہ ہی اس طرح کی پروگرام میں کوئی سیاسی شخص نمائندگی کرے گا، لہذا قصبے کے لوگوں نے اپنی محبت اور انسانیت کا ایک انوکھا قدم اٹھا کر ملک کی عام کو ایک نیا سبق ضرور دے دیا ہے۔