ریاست اترپردیش کے ضلع بارہ بنکی سے بیرون ممالک گوشت ایکسپورٹ کرنے والی 'امرون کمپنی' پر بھارتیہ کسان شرمک جن شکتی یونین نے متعدد سنگین الزامات عائد کئے ہیں۔
ضلع مجسٹریٹ دفتر پر میمورنڈم دینے آئے یونین کے صدر کملیش یادو کا الزام ہے کہ امرون کمپنی میں چوری کے جانور ذبح کیے جاتے ہیں، کمپنی کی وجہ سے آس پاس علاقوں میں آلودگی پھیل رہی ہے۔
کملیش یادو کا الزام ہے کہ امرون کمپنی سے وہ خود بھی چوری کے جانور پکڑ چکے ہیں۔ انہوں نے اس کی شکایت کرسی تھانے میں کی تھی، لیکن وہاں مقدمہ درج نہیں کیا گیا۔
کملیش یادو کا یہ بھی الزام ہے کہ کمپنی سے نکلنے والی گندگی اور دیگر اشیا کو سیدھے پاس سے گزرنے والی ندی میں بہا دیا جاتا ہے۔
جس کی وجہ سے علاقے میں گندگی پھیل رہی ہے، اس کمپنی کی وجہ جانور اور انسان بیمار ہو رہے ہیں۔
مزید پڑھیں: 'محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ پر 'پی ایس اے' لگانا جمہوریت کا ناقص قدم'
کملیش کا کہنا ہے کہ وہ اس معاملے کے تحت کئی بار میمورنڈم اور اعلیٰ افسران سے شکایت کر چکے ہیں
لیکن اس کے باوجود اس معا ملے کو سنجیدگی سے لینے کے بجائے اسے نظر انداز کیا جا تا ہے۔
انہوں نے انتباہ کیا ہے کہ اگر ان کے مطالبات پر غور نہیں کیا گیا تو وہ بڑا مظاہرہ کرنے کو مجبور ہوں گے۔