ریاست اترپردیش کے ضلع بارہ بنکی میں 108 اور 102 ایمبولینس کے ملازمین کورونا وائرس کے مشتبہ مریضوں کو اسپتال تک لے جانے کا کام کرتے ہیں لیکن ان کے پاس کووڈ-19 سے حفاظت کے لیے کسی بھی طرح کا کوئی ضروری سامان نہیں ہے۔
ایمبولینس ملازمین کے پاس حفاظتی کٹ نہ ہونے کی وجہ سے انتظامیہ کو منگل کی دوپہر تک کا وقت دیا گیا ہے کہ انکے لیے جلد از جلد حفاظتی سامان مہیا کرایا جائے ورنہ ایمبولینس چلانے کے لیے کوئی تیار نہیں ہوگا۔
ایمبولینس عملہ تنظیم کے ضلع صدر روی کانت مالی نے بتایا کہ ’ضلع میں دو ایمبولینس کی گاڑیاں کووڈ-19 کے لیے خصوصی طور پر لگائی گئی ہیں ان میں جب کوئی مشتبہ مریض آتا ہے تو پی پی ٹی کٹ دی جاتی ہے. اس کے علاوہ دوسری جگہ سے ایمبولینس ملازم کووڈ-19 کے مشتبہ مریضوں کو ہسپتال تک پہونچاتے ہیں لیکن ان کی حفاظت کا کوئی انتظام نہیں ہے. انھوں نے مزید کہا کہ ’گاڑیوں میں نہ تو سینیٹائیزر ہے اور نہ ہی گاڑیوں کو سینیٹائیز کیا جاتا ہے. وہ اپنی جان خطرے میں ڈال کر مشتبہ مریض کو لاتے ہیں ایسے میں اگر انہیں کچھ ہوتا ہے تو اس کا ذمہ دار کون ہوگا.