امیزون نے او ڈی او پی اسٹال(ون ڈسٹرکٹ ون پروڈکٹ) لیے اپنی سائٹ پر ایک الگ پیج بنایا ہے جو کافی مشہور ہو رہی ہے اور اس کا رسپانس بھی کافی بہتر ہے وہیں جوائنٹ کمشنر ادیوگ ایچ پی ایچ پی سنگھ نے دعوی کیا ہے کہ حکومت بنکروں کو معاشی بحران سے بچانے کے لیے ہر قسم کی مدد کرے گی۔
بارہ بنکی کے جی آئی سی آڈٹوریم میں اوڈی اوپی نمائش کے آخری دن بنکروں اور صنعت کاروں کی حوصلہ افضائی اور انہیں تجارت کے ٹپس دینے آئے امیزن انڈیا کے سیلس ایسوسیٹ منوج مشرا نے بتایا کی امیزن دنیا کی سب سے زیادہ دیکھے جانے والی شاپنگ سائٹ ہے اور اسے 90 فیصدی لوگ سرچ کرتے ہیں.
انہوں نے بتایا کہ یوپی حکومت سے معاہدہ کے تحت امیزن پر اوڈی اوپی کے لیے خصوصی پیج بنایا گیا ہے. اس سے بنکر سمیت تمام صنعت اپنے پروڈکٹس کی مارکیٹنگ کر رہے ہیں۔
وہیں جوائنٹ کمشنر ادیوگ ایچ پی سنگھ کا ماننا ہے کہ بنکروں کی صنعت پر معاشی بحران کا کوئی اثر نہیں ہے. اگر ہے بھی تو حکومت کی پالیسیوں کے ذریعہ انہیں نقصان سے نکالا جائے گا.
بارہ بنکی میں مسلسل کم ہوتے اسٹال کے ایکسپورٹ کے سوال پر انہوں نے کہا کہ یہ بین الاقوامی معاشی بحران کا اثر ہے۔