بی ایس پی کی سربراہ مایاوتی نے آج اس کے تعلق سے دوٹویٹ کئے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا ویکسینیشن میں عوام کی حصہ داری اسی وقت یقینی ہوسکتی ہے جب ٹیکہ ہرجگہ آسانی سے دستیاب ہو۔
انہوں نے کہا کہ کورونا کی دوسری لہر کی طرح تیسری لہرسے بچانے کے لئے دیہی علاقوں میں پوری تیاری ہونی چاہیے۔ بی ایس پی تمام ریاستی حکومتوں سے مطالبہ کرتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں عام حالات اور معیشت کو پٹری پرلانے کے لئے تمام ریاستی حکومتوں کو خلوص نیت سے کام کرنا ہوگا۔
یو این آئی