کانگریس پارٹی کی قومی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا کے دوسرے روز کے سبھی پرورگرام کو رد کردیا گیا ہے۔ وہ آج صبح ساڑھے سات بجے بھو ایم او گیسٹ ہاؤس سے لکھنؤ ایئرپورٹ کے لئے روانہ ہوئی، صبح نو بجے وہ دہلی کے لئے روانہ ہوگئی۔
پرینکا گاندھی کو آج امیٹھی بھی جانا تھا لیکن وہ کل دیر شام ہی امیٹھی کے لئے نکل گئی تھیں،
پرینکا گاندھی بھو ایم یو گیسٹ ہاؤس میں عوامی دربار لگانے والی تھی اور کئی گاؤں کا دورہ بھی کرنے والی تھی، جسے اب رد کردیا گیا ہے۔
رائے بریلی سے کانگریس کا پُرانا گہرا رشتہ رہا ہے۔ گزشتہ اسمبلی انتخابات میں بی جے پی نے کانگریس کے اسی کے گھر میں شکست دی تھی۔
مزید پڑھیں: UP Polls 2022: 'منشور عوامی رائے کے مطابق تیار کیا جائے گا'
رائے بریلی میں چھ اسمبلی حلقے ہیں۔ رائے بریلی صدر، ہرچندپور، سلونی، سرینی، بچھراواں اور اونچاہار شامل ہیں۔ 2017 میں بی جے پی نے تین سیٹیں جیتیں تھیں، دو سیٹ کانگریس اور ایک سیٹ پر سماج وادی پارٹی نے قبضہ کیا تھا۔