ETV Bharat / city

مولانا کلیم صدیقی کی گرفتاری پر اجے کمار للو کا تبصرہ - مولانا کلیم صدیقی

مولانا کلیم صدیقی کی گرفتاری پر صدر اترپردیش کانگریس اجے کمار للو نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ثبوت، تحقیقات اور جانچ کے بغیر کسی کے خلاف کارروائی نہیں ہونی چاہئے۔

مولانا کلیم صدیقی کی گرفتاری پر اجے کمار للو کا تبصرہ

author img

By

Published : Sep 23, 2021, 10:42 PM IST

اترپردیش کے ضلع مظفر نگر میں کانگریس کمیٹی کے ایک جائزہ اجلاس میں پہنچے ریاستی صدر اجے کمار للو نے مولانا کلیم صدیقی کی گرفتاری کو لے کر بی جے پی حکومت پر حملہ کیا اور کہا کہ 2022 اسمبلی انتخابات کے پیش نظر یوگی حکومت اس طرح کے ہتھکنڈے استعمال کررہی ہے۔

مولانا کلیم صدیقی کی گرفتاری پر اجے کمار للو کا تبصرہ

انہوں نے کہا کہ کسی کو بھی ثبوت کے بغیر گرفتار نہیں کیا جانا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ بغیر کسی تحقیقات اور ثبوت کے کسی کے خلاف کوئی کارrوائی نہیں ہونی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی حکومت ظلم و جبر کے ساتھ اقتدار پر قابض رہنا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 10 ماہ سے کسان احتجاج کررہے ہیں لیکن ان کی کوئی سنوائی نہیں ہورہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:مولانا کلیم صدیقی کی گرفتاری غیر آئینی ہے: آل انڈیا امامس کونسل

کانگریس کے ریاستی صدر نے کہا کہ بیروزگار نوجوان کافی پریشان ہیں جب کہ مہنگائی کی وجہ سے عام آدمی کی مشکلوں میں زبردست اضافہ ہوا ہے، ایسے میں حکومت عام لوگوں کا دھیان بھٹکانے کے لیے اس طرح کے ہتھکنڈے اختیار کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات میں عوام بی جے پی کو سبق سکھائیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.