ETV Bharat / city

کانگریسی رہنما اجئے کمار للو آگرہ سے گرفتار - حضرت گنج پولیس اسٹیشن

لکھنؤ پولیس نے کانگریس کے ریاستی صدر اجے کمار للو کو اترپردیش حکومت کو بسوں کی غلط فہرست فراہم کرنے پر آگرہ سے گرفتار کیا ہے۔ دراصل اجے کمار للو کے خلاف تھانہ حضرت گنج میں متعدد دفعات میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

ajay kumar lallu arrested from agra over fir lodged in lucknow
کانگریسی رہنما اجئے کمار للو آگرہ سے گرفتار
author img

By

Published : May 21, 2020, 10:16 AM IST

حکومت کو بسوں کی غلط فہرست فراہم کرنے پر کانگریس کے ریاستی صدر اجے کمار للو کے خلاف حضرت گنج پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔

اس کے تحت لکھنؤ پولیس کی ایک ٹیم نے آگرہ سے اجے کمار للو کو گرفتار کیا ہے۔ گرفتاری کے بعد اے سی پی کرشنا ناگر دیپک کمار کی سربراہی میں ٹیم اجے کمار للو کے ساتھ دارالحکومت لکھنؤ پہنچ رہی ہے۔

لکھنؤ پہنچنے کو لے کر اجے کمار للو کے لئے پولیس حضرت گنج اسٹیشن میں تیار ہے۔ لکھنؤ پولیس کمشنر سوجت پانڈے اور تمام عہدیدار حضرت گنج پولیس اسٹیشن میں موجود ہیں۔

بتا دیں کہ وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کو مہاجر مزدوروں کو گھر پہنچانے کے لئے کانگریس پارٹی کی فراہم کردہ 1000 بسوں کی فہرست میں غلطیاں پائی گئی تھیں۔

متعدد بس نمبر آٹو، ایمبولینس کے پائے گئے، جس کے بعد اجے کمار للو کے خلاف آر ٹی او کی تحریر پر دستاویزات میں ہیرا پھیری، غلط دستاویزات کے تحت حضرت گنج پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر درج کی گئی۔ ایف آئی آر درج کرنے کے بعد لکھنؤ پولیس نے اجے کمار للو کو آگرہ سے گرفتار کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.