ETV Bharat / city

'زرعی و مزدور بل کسانوں و مزدوروں کے مفاد پر کاری ضرب'

author img

By

Published : Sep 26, 2020, 5:30 PM IST

پیس پارٹی کے قومی نائب صدر ڈاکٹر عبدالرشید انصاری نے کہا کہ 'حکومت کے ذریعہ دونوں ایوانوں سے زرعی و مزدور بل پاس ہونا کسانوں و مزدوروں کے مفاد پر کاری ضرب ہے، اس قانون سے جہاں زراعت کے نجی سیکٹر میں جانے سے پیداوار کی صحیح قیمت کسانوں کو موصول نہیں ہوگی، وہیں دوسرا بل سرمایہ داروں کے مفاد میں مزدوروں کو غلام بنانے والا قدم ہے۔ دونوں بل کسان مزدور کے مفاد میں نہیں ہے'۔

Farmer bill
زرعی بل

ڈاکٹر انصاری نے کہا کہ حکومت نے دونوں ایوانوں سے دونوں سیاہ قانون کے بلوں کو پاس کرا کر منظوری کے لیے صدر جمہوریہ کو بھیجا ہے۔ صدر جمہوریہ کی مہر لگ جانے کے بعد قانون بن جانے سے اس کے نتائج کسانوں و مزدوروں کے برعکس ہوں گے۔ اس میں صرف سرمایہ داروں کو فائدہ ہوگا۔ حکومت عوام ،کسان و مزدوروں کے مفاد میں کام کرنے کے برعکس سرمایہ داروں کے مفاد میں کام کر رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس قانون کے نافذ ہونے کے سبب زراعت پر بحران کا سایہ گہرا ہو جائےگا و مزدور ایک طرح سے سرمایہ داروں کے غلام ہو جائیں گے۔ سرمایہ دار جب چاہےگا مزدوروں کو ملازمت سے نکال دیگا اس سرمایہ داری نظام سے ملک میں بے روزگاری میں اضافہ ہوگا۔ کسان بل سے کسان بھی غلامی کی جانب گامزن ہوں گے۔ طویل جدو جہد کے بعد کسانوں کو جو آزادی موصول ہے وہ معاہدہ کھیتی سے ختم ہو جائے گی ۔مذکورہ بل سے کسانوں و مزدور بربادی کے دہانے پر آگئے ہیں۔ اگر یہ قانون بن جاتا ہے تو اس کے نتائج بڑے خوفناک ہوں گے۔ نئے زرعی قانون سے کسانوں کا مالکانہ حق چھن جائے گا و منڈیاں ختم ہو جانے سے کمپنیاں من مانے ریٹ پر کسانوں سے خریداری کریں گی۔ نئے لیبر بل سے فیکٹری مالکان مزدوروں کو بغیر سبب نکال سکیں گے۔ اس سے غلامی کی بنیاد پڑنے کا خطرہ لاحق ہے۔

ڈاکٹر انصاری نے صدر جمہوریہ سے مطالبہ کیا ہے کہ کسان و مزدور بل کو بغیر منظوری کے ایوان کو واپس کر دیا جائے جس پر حزب مخالف پارٹیوں کو بحث کا موقع ینے کی ہدایت دی جائے تاکہ مذکورہ سیاہ قانون کے منسوخ ہونے کی راہ ہموار ہو سکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.