ETV Bharat / city

آگرہ: میٹا ڈور سے ٹکرائی بس، 4 ہلاک - Agra Accident

اترپردیش کے ضلع آگرہ کے اعتماد پور علاقے کے چھلیشر فلائی اوور پر آج کھڑی میٹا ڈور میں اسٹیٹ ٹرانسپورٹ کارپوریشن کی بس کے پیچھے سے ٹکر مارنے سے چار لوگوں کی موت ہوگئی جبکہ دیگر بارہ زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو اے ایس این میڈیکل کالج میں داخل کرایاگیا ہے۔

آگرہ: میٹا ڈور سے ٹکرائی بس، 4 ہلاک
آگرہ: میٹا ڈور سے ٹکرائی بس، 4 ہلاک
author img

By

Published : Jun 10, 2021, 4:13 PM IST

پولیس نے یہاں بتایا کہ ہائی وے پر واقع چھلیشر فلائی اوور پر خراب کھڑے ٹینکر مین کانپور سے آگرہ جارہی آگرہ فورٹ ڈیپو کی روڈویز بس پیچھے سے گھس گئی۔ بس میں سوار 4لوگوں کی موت ہوگئی اور 12زخمی ہوگئے۔ مہلوکین میں دو خواتین ہیں۔

نیشنل ہائی وے۔19 کے چھلیشر فلائی اوور پر تربوز سے بھرا کینٹر رات کو خراب ہوگیا تھا۔ کینٹر ڈرائیور نے اسے ڈیوائیڈر کی سائیڈ میں ہی کھڑا کردیا تھا۔ علی الصبح کانپور سے آگرہ آرہی فورٹ ڈییپو کی بس اسی کینٹر میں جا گھسی اور ڈیوائیڈر پر چڑھ گئی۔

علی الصبح جب یہ حادثہ پیش آیا اس وقت زیادہ تر مسافر سو رہے تھے۔ لیکن ٹکر کے بعد چیخ و پکار مچ گئی۔ پولیس نے بس میں پھنسےزخمیوں کو باہر نکالا گیا۔ ان میں چار کی موقع پر ہی موت ہوگئی تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.