ETV Bharat / city

مسجد کی انہدامی کارروائی پر سیاست - demolition of barabanki mosque news

ریاست اتر پردیش کے بارہ بنکی ضلع کے رام سنیہی گھاٹ تحصیل کے احاطے میں واقع قدیمی خواجہ غریب نواز مسجد کی انہدامی کارروائی کا معاملہ اب طول پکڑتا جا رہا ہے۔ جبکہ اس معاملے پراب سیاست بھی تیز ہو گئی ہے۔

after demolition of barabanki mosque high level politics is going on

author img

By

Published : May 20, 2021, 10:15 PM IST

جمعرات کے روز سماجوادی پارٹی کے ایک وفد نے ضلع مجسٹریٹ کو میمورنڈم دیکر کر پورے معاملے کی جوڈیشل انکوائری کے ساتھ قصورواروں پر سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔ وہیں رام سنیہی گھاٹ جانچ کے لیے جا رہے کانگریس کے وفد کو پولیس اور انتظامیہ نے بارہ بنکی میں ہی روک لیا۔

ویڈیو

اس معاملے کی تحقیقات کے لیے سماجوادی پارٹی کے قومی صدر اکھلیش یادو نے مقامی لیڈران کی ایک کمیٹی تشکیل کی تھی۔ کمیٹی جمعرات کو ضلع مجسٹریٹ سے ملاقات کی اور ریاستی گورنر کے نام میمورنڈم سونپا۔ میمورنڈم میں معاملے کی مکمل جوڈیشل تحقیقات اور قصورواروں پر کاروائی کا مطالبہ کیا گیا۔ اس دوران ایس پی کارکنان نے ریاستی حکومت پر شدید نکتہ چینی کی۔ ساتھ ہی انتباہ کیا کہ اگر انہیں انصاف نہیں ملا تو ایس پی اس معاملے کو اسمبلی میں اٹھائے گی۔

وہیں دوسری جانب ریاستی کانگریس صدر اجئے کمار للو کی قیادت میں ایک وفد رام سنیہی گھاٹ جاکر معاملے کی تحقیقات کرنا چاہتا تھا۔ لیکن پولیس اور انتظامیہ نے انہیں بارہ بنکی سے آگے جانے نہیں دیا۔ کانگریس کا الزام ہے کہ کووڈ-19 کی دوسری لہر میں ہوئی بدنظمی سے لوگوں کا ذہن ہٹانے کے لیے یہ کارروائی کی گئی ہے۔

وہیں بی جے پی نے اپوزیشن کے اس رویہ پر تنقید کی ہے۔ بی جے پی کا الزام ہے کہ اپوزیشن ایک طبقہ خاص کو خوش کرنے کے لیے یہ کر رہا ہے'۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.