ریاست اترپردیش کے ضلع انّاؤ کے تھانہ اوراس علاقے میں آج صبح لکھنؤ آگرہ ایکسپریس تیز رفتاری کے باعث ایک حادثہ پیش آیا ہے۔
اس حادثے میں دہلی سے پٹنہ جارہی ایک بس بے قابو ہوکر الٹ گئی۔ جس کی وجہ سے بس میں سوار 35 مسافر زخمی ہوگئے، جن میں سے ایک نے موقع پر ہی دم توڑ دیا۔
اوراس پولیس اہلکاروں کی ایک ٹیم موقع پر پہنچی اور زخمیوں کو امدادی کام شروع کردیا، جبکہ راحت رسانی کے دوران زخمیوں کو لکھنؤ کے ٹراما سینٹر بھیج دیا اور نعش کو پوسٹمارٹم کے لیے بھیج دیا گیا۔

واضح رہے کہ لکھنؤ آگرہ ایکسپریس وے پر آج دہلی سے پٹنہ جارہی ایک بس بے قابو ہوکر الٹ گئی جس کے باعث بس میں سوار ایک مسافر موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ 35 مسافر زخمی ہوگئے۔
واضح رہے کہ ان زخمیوں میں حالت 14 ہے نازک بنی ہوئی ہے، جنھیں ٹراما سینٹر لکھنؤ ریفر کردیا گیا۔

اوراس پولیس سٹیشن نے ای ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ یہ واقعہ آج صبح 5:30 بجے کے قریب دہلی سے پٹنہ جارہی والی والوو بس بے قابو ہوکر پلٹ گئی تھی۔