ETV Bharat / city

UP Assembly Election 2022: تیسرے مرحلے میں 62.57 فیصد پولنگ

اترپردیش اسمبلی انتخاب کے تیسرے مرحلے میں 62.57 فیصد رائے دہندگان نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔ سال 2017 کے انتخابات میں ان سیٹوں پر 62.21 فیصد اور سال 2012 میں مجموعی طور سے 59.79 فیصد ووٹنگ ہوئی تھی۔ UP Assembly Election 2022

About 62.57 percent voting in third phase of UP Assembly Election
تیسرے مرحلے میں تقریباً 62.57 فیصدی ووٹنگ
author img

By

Published : Feb 20, 2022, 10:50 PM IST

Updated : Feb 21, 2022, 10:12 AM IST

اترپردیش میں تیسرے مرحلے کے تحت 16 اضلاع کی 59 سیٹوں پر صبح سات بجے تا شام چھ بجے تک منعقد ہونے والی ووٹنگ پرامن طریقے سے ختم ہوگئی۔UP Assembly Election 2022

اس دوران ایک محتاط اندازے کے مطابق 62.57 فیصد رائے دہندگان نے اپنے حق رائے دیہی کا استعمال کیا۔ سال 2017 کے انتخابات میں ان سیٹوں پر62.21 فیصد اور سال 2012 میں مجموعی طور سے 59.79 فیصد ووٹنگ ہوئی تھی۔

الیکشن کمیشن کے مطابق تیسرے مرحلے کی پولنگ پرامن طریقے سے مکمل ہوئی اور کہیں سے بھی کسی قسم کے ناخوشگوار واقعہ کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ پرامن و غیرجانبدارانہ انتخابات کے لئے سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔

وہیں کووڈ پروٹوکول کے تحت ووٹروں کو صرف ماسک پہن کر پولنگ اسٹیشن میں داخل ہونے کی اجازت تھی۔ اس کے علاوہ الیکشن کمیشن نے پولنگ اسٹیشنز پر سینیٹائزر اور تھرمل اسکیننگ سمیت دیگر انتظامات بھی کیے تھے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے شام چھ بجے تک کی ووٹنگ کے جاری اعدادوشمار کے مطابق ضلع للت پور میں سب سے زیادہ 72.73فیصدی ووٹنگ ہوئی جبکہ جبکہ کانپور (شہر ) میں سب سے کم57.09فیصدی ووٹروں نے ہی اپنی حق رائے دہی کا استعمال کیا۔ کمیشن کی جانب سے موصول اعداد حتمی نہیں ابھی اس میں اضافے کے قوی امکانات ہیں۔

جب کہ دیگر اضلاع میں ہاتھرس میں50.15 فیصد،مین پوری میں 65.03 فیصد، فرخ آباد میں 62.85 فیصد،ایٹہ میں 65.78 فیصد،اوریا میں 61.35 فیصد، کانپور دیہات میں 62.48 فیصد،قنوج میں میں 61.56 فیصد، کاس گنج میں 63.40 فیصد،اٹاوہ میں 61.08 فیصد، جالون میں 59.08 فیصد، جھانسی میں 62.80 فیصد، ہمیر پور میں 64.35 فیصد، مہوبہ میں 64.47 فیصد جب کہ ضلع ہاتھرس اور فیروزآباد میں شام پانچ بجے تک بالترتیب 50.15 فیصد اور 51.23 فیصد رائے دہندگان نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا ہے۔

الیکشن کے دوران ضلع للت پور کے صدر اسمبلی حلقے کے صدر کوتوالی کے محلہ رام نگر کھرکا پورا میں بوتھ نمبر 392 پر تعینات الیکشن افسر انورگا گرو دیو کے ذریعہ بغیر پرچی کے ووٹ نہ ڈالنے کے سلسلے میں ایس ڈی ایم صدر سے کہا سنی ہوگئی۔

جس کے بعد ایس ڈی ایم نے افسر کو حراست میں لے کر کوتوالی میں بٹھا دیا اور دوسرے انتخابی افسر کا نظم کیا۔ ایس ڈی ایم کے ذریعہ اس ضمن میں جاری بیان کے مطابق اپنے فرائض کی ادائیگی میں تساہلی اور ووٹر لسٹ کے سلسلے میں کچھ گمرہی کی وجہ سے انہیں اسی اہلیت کے دیگر اہلکار سے تبدیل کردیا گیا ہے۔ اور ووٹنگ کا عمل جاری ہے۔ کوتوالی میں بیٹھائے گئے افسر کے خلاف ابھی کوئی کاروائی طے نہیں کی گئی ہے۔

وہیں ووٹنگ کے دوران کانپور کے میئر اور بی جے پی لیڈر پرملا پانڈے پر ووٹنگ کی رازداری افشاں کرنے کے الزام میں مقامی انتظامیہ نے انتخابی ضوابط کے تحت ان کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا ہے۔

موصول اطلاع کے مطابق پانڈے کانپور کے ہڈسن اسکول واقع پولنگ بوتھ پر ووٹنگ کرنے پہنچی تھیں۔ اس دوان ای وی ایم کا بٹن دباتے ہوئے میئر کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ تصویر میں وہ جس نشان پر ووٹ کررہی ہیں وہ صاف عیاں ہے۔اس پر کانپور ضلع الیکشن افسر نہا شرما نے کہا کہ پانڈے کے ذریعہ پولنگ سنٹر پر ووٹنگ کی رازداری کو افشاں کرنے کی اطلاع ملی ہے۔

یو این آئی

Last Updated : Feb 21, 2022, 10:12 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.