سپرنٹنڈنٹ آف پولیس شیو ہری مینا نے بتایا کہ اہلداد پور گاؤں باشندہ سنیل کمار پیر کو کھیت یں مویشیوں کے لیے چارہ کاٹنے گیا تھا۔ اسی دوران گاؤں کے ہی لو کش مشرا نے اسے گولی ماردی ۔نازک حالت میں سنیل کو ضلع اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔
انہوں نے بتایا کہ مقامی افراد سے پوچھ گچھ پر پتہ چلا کہ دونوں دوست تھے۔ ان کے درمیان رنجش کی کوئی جانکاری نہیں ہے۔ فی الحال اہل خانہ کی تحریر پر مقدمہ درج کرکے پولیس آگے کی کاروائی کر رہی ہے۔ سنیل کمار چھٹی پر گھر آیا ہوا تھا۔
سلطان پور:محکمہ آبکاری کے انسپکٹر کا قتل - سپرنٹنڈنٹ آف پولیس شیو ہری مینا
اترپردیش کے ضلع سلطان پور کے دوست پور علاقے میں کھیت میں چارہ کاٹنے گئے محکمہ آبکاری میں انسپکٹر کے عہدے پر تعینات سنیل یادو کی اسی کے دوست نے گولی مار کر قتل کر دیا۔