چیف میڈیکل افسر اے کے شری واستوا نے بتایا کہ منگل کی تاخیر شام بائیک سے دوست کے ساتھ چندی گڑھ سے اپنے گھر پورے نیولی پہونچا 34 سالہ نوجوان چندی گڑھ سٹی اسپتال کی جانچ میں کورونا پازیٹیو پایا گیا ۔
مذکورہ نوجوان چندی گڑھ اپنی بہن کے یہاں رہ کر ٹیمپو چلاتا تھا گزشتہ 3 مئ کو گلے میں درد و سردی زکام کی شکایت پر علاج کیلئے سٹی اسپتال چندی گیا تھا جہاں ڈاکٹروں نے اس کی اس کا نمونہ شب میں وہ بہن کے یہاں رکا اور وسرے روز 4 مئ کو بائیک سے دوست کے ساتھ گھر کے لیئے روانہ ہو گیا، منگل کی شام یہاں پہونچنے پر اس کو پرائمری اسکول میں روک دیا گیا۔
گاوں کے پردھان نے چندی گڑھ سٹی اسپتال فون سے رابطہ کیا تومقامی میڈیکل افسر کے نمبر کا مطالبہ کیا وہیں سٹی اسپتال انتظامیہ نے سانگی پور سی ایچ سی کے سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر ابھشیک سے بات کر انہیں نوجوان کی پازیٹیو رپورٹ کی جانکاری دی ۔ متاثر نوجوان کو پریاگ راج کووڈ _19 اسپتال کیلئے روانہ کر دیا گیا ہے جبکہ اس کے دوست کو کوارنٹین کرکے سیمپل جانچ کیلئے بھیجا گیا ہے۔