اترپردیش کے فرخ آباد میں جمعرات کو آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے قومی صدر اسدالدین اویسی پہنچے، جہاں انہوں نے بھوجپور اسمبلی حلقہ کے زاری میں منعقدہ انتخابی جلسے سے عوام کو خطاب کیا۔ اس دوران انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کہتے ہیں کہ میں ریلوے اسٹیشن پر چائے فروخت کرتا تھا۔ تو مجھے بھی یقین ہے کہ میری بیٹی ایک دن بھارت کی وزیر اعظم بنے گی اور اسے کوئی روک نہیں سکتا Asaduddin Owaisi addresses in Bhojpur Assembly constituency of Farrukhabad۔
اسدالدین اویسی نے کہا کہ سر پر ٹوپی پہننے اور سر پر حجاب پہنے سے دماغ ڈھکتا نہیں ہے، دماغ کھلتا ہے۔ بھارت کی آئین میں ٹوپی اور حجاب پہننا میرا بنیادی حق ہے۔
اسدالدین اویسی نے مسلمانوں سے کہا کہ آپ کسی پارٹی کے غلام نہیں ہیں، اپنے اندر اتحاد پیدا کریں۔ میرا خواب ہے کہ ایک دن بھارت کی وزیر اعظم ایک حجاب پہننے والی بیٹی بنے گی۔ Asaduddin Owaisi on Hijab
مزید پڑھیں:
دوسری طرف کنوج میں اویسی نے حاجی شریف درگاہ میدان میں عوام کو خطاب کرتے ہوئے بی جے پی اور سماجوادی پارٹی کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ Owaisi Addresses the People in Kannauj