ہلاک ہونے والے شخص کے اہل خانہ اسے پھانسی لگا کر جان دینا بتا رہے ہیں۔ حالانکہ ذرائع کے مطابق متاثرہ شخص نے کسی سے قرض لیا تھا جسے وہ لوٹا نہیں سکے۔ بتایا جاتا ہے کہ یہ قرض ہی ان کی موت کی باعث بنا۔
منشی کا نام ایودھیا پرساد ہے۔ ہلاک ہونے والے کے اہل خانہ کے مطابق ایودھیا پرساد نے خودکشی کی ہے۔ لیکن وہ خود کشی کی وجہ نہیں بتا پا رہے ہیں۔ وہ اسے قتل مان رہے ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ وہ گھر پر کسی کو کچھ بتاتے نہیں تھے۔ ایودھیا پرساد کے بھائی کے مطابق اس سے قبل وہ خود کشی کی کوشش کر چکے تھے، لیکن گھر والوں کے ہونے کی وجہ سے وہ اپنی کوشش میں کامیاب نہیں ہو پائے تھے۔
اس کے برعکس ذرائع کا کہنا ہے کہ ایودھیا پرساد نے کسی سے ایک لاکھ روپے لئے تھے۔ انہوں نے اس سے روپیہ کی عوض میں اینٹ دینے کا وعدہ کیا تھا۔ جسے وہ پورا نہیں کر پا رہے تھے۔ذرائع کے مطابق ایودھیا کی موت کی وجہ یہی قرض ہے۔ پولیس نے اس معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہے۔